اب تک حیران ہوں پاکستان یہ کیسے کرلیتا ہے؟سابق ویسٹ انڈین کرکٹر
T20 World Cup 2022 news latst
تازہ ترین
سڈنی، نئی دہلی(آئی این پی)سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ بھی سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے ،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر این بشپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ میں حیران ہوں کہ پاکستانی ٹیم یہ سب کیسے کر لیتی ہے۔دوسری جانب بھارت کے سابق لیگ اسپنر انیل کمبلے بھی سیمی فائنل میں فتح کے بعد پاکستانی ٹیم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے،کرکٹ کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کمبلے نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں میں باہر کردیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اورنیوزی لینڈ کے میچ کا بہترین حصہ یہی تھا کہ پاکستان نے یقینی طور پر پہلے بولنگ، فیلڈنگ اور پھر بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کو باہر کیا، جو بہت ہی غیر معمولی ہے،اس موقع پر شو میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی نے بھی گرین شرٹس کی تعریف کی اور کہا کہ فیلڈنگ کے شعبے نے پاکستان کی باڈی لینگویج کو واضح کردیا تھا،ٹام موڈی نے شاداب خان کے تھرو کو فیلڈنگ کا بہترین حصہ قرار دیا۔
0 تبصرے